
ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں رات گئے فائرنگ کے دو واقعات ہوئے ہیں ، جس کے نتیجے میں دو ڈاکوؤں اور دو خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
باغبانپورہ میں شادی ہال کے باہر ملزم نے سابق بیوی، اس کے والد، بہن اور بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے مہندی کی تقریب سے واپس آنے والی فیملی پر فائرنگ کی۔ جاں بحق اور زخمی فیصل آباد کی نجی سوسائٹی کے رہائشی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول محبوب اپنے بھانجے کی شادی میں آیا تھا۔ مقتول کرن نے دو سال قبل ملزم سلمان سے طلاق لے لی تھی۔
آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔