سابق سیکرٹری خوارک عدالتی شکنجے میں

0
128

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سابق سیکرٹری خوراک زمان وٹو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے زمان وٹو کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کیاہے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ زمان وٹو نے نجی چینل کو انٹرویو دیا ہے جس میں عدالتی احکامات کی خلاف وزری کی گئی اور زمان وٹو نے ہائیکورٹ کے معزز جج پر الزامات بھی عائد کیے ہیں ،

وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ زمان وٹو نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے لہذا عدالت زمان وٹو کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے ۔

عدالت نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر زمان وٹو سے جواب طلب کرلیا ۔

Leave a reply