سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے ان کی قبر کشائی کے عدالتی حکم پر رد عمل کا اظہار کیاہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں طوبیٰ انور نے کہا کہ اگر حکام نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرواناہی تھا تو ان کے انتقال کے دن ہی ایسا کرنا بہتر ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کے انتقال کے ایک ہفتے سے زیادہ کے بعد قبر کشائی پوسٹ مارٹم کے لیے کرنا لواحقین کے لیےانتہائی تکلیف دہ ہے تاہم مجھے اللہ کی مر ضی پربھروسہ ہے۔