سابق خاتوں اول نے دروازہ کھٹکٹھا دیا
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) سابق خاتون اول نے مقدمات کی تفصیل فراہمی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔
چیرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ۔
جسٹس عالیہ نیلم 12 اکتوبرکوبشری بی بی کی درخواست پرسماعت کریں گی ۔
عدالت نے اینٹی کرپشن نیب پولیس ایف آئی اے سے جواب طلب کررکھا ہے ۔
بشری بی بی نے 22 جون کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات لینے کےلئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔
بشری بی بی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں پولیس میں درج مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے جبکہ درخواست میں نیب ایف آئی اے اینٹی کرپشن کو بھی فریق بناتے ہوئے تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔