سابق خاتون اول نےجیل میں بہترین سہولیات مانگ لیں

ہاٹ لائن نیوز : سابق خاتون اول بشری بی بی نے اڈیالہ جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رابطہ کیا اور مزید سہولیات طلب کی۔
بشری بی بی نے وکیل کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ، جس میں وفاق کوبذریعہ سیکرٹری داخلہ،سپریڈینٹ ادیالہ جیل اور چیف کمشنر اسلام آباد کوفریق بنایاگیاہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر ایک درخواست میں ، یہ کہا گیا کہ بشری اگست 2018 سے اپریل 2022 تک وزیر اعظم ہاؤس میں رہے ، بشری بی بی اسکے بہتر معیار زندگی کیوجہ سے قانون کیمطابق بہترسہولیات کی مستحق ہیں۔