ساس بہوکی لڑائی، جیت کس کی ہوئی؟

0
113

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز)طلاق کے بعد مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی سابق اہلیہ کا پہلا بیان سامنے آگیا۔

جنید صفدر کی سابق اہلیہ عائشہ خان نے سوشل میڈیا پر طلاق کے بعد اپنے پہلے بیان میں مریم نواز کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ پرائیویسی بنیادی انسانی حق ہے لیکن شاید میری سابق ساس کو اس کا علم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں موجودہ حالات میں کچھ چیزیں واضح کرنا چاہتا ہوں۔ یہ سچ ہے کہ دولت اور سکون زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن ‘سکون’ سب سے اہم ہے۔

عائشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنے شوہر سے وہ سکون اور محبت کبھی نہیں ملی جس کی ایک بیوی اپنے شوہر سے توقع رکھتی ہے۔ میں اپنی طلاق سے خوش ہوں اور براہ کرم مجھے ان سب سے دور رکھیں کیونکہ میری پرائیویسی میرے لیے بہت اہم ہے۔

Leave a reply