سابق ایم پی اے کی درخواست پر اہم پیشرفت

0
142

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں بھکر سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عرفان اللہ نیازی کی مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے پولیس اور اینٹی کرپشن سے درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں ۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ محسن نے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت مانگ لی ۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست میں چیف سیکرٹری ، سیکرٹری ہوم اور اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کے خلاف سیاسی بنیادوں پر اینٹی کرپشن میں دو مقدمات درج ہوئے ، دونوں مقدمات میں عدالت نے انکی عبوری ضمانتیں لے رکھی ہیں، درخواست گزار عام الیکشن لڑناچاہتا ہے ،خدشہ ہے کہ اسکو بے بنیاد مقدمات میں ملوث کر دیا جاے گا ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اسکے خلاف درج مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے ۔

Leave a reply