ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی کو تھانہ شادمان نزر آتش کیس میں سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔
پراسیکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا ، انسداد دھشتگردی عدالت کےڈیوٹی جج ارشدجاویدنےسماعت کی ،عدالت نے عالیہ حمزہ کی ضمانت پر سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی ۔
ملزمہ کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ ملزمہ نو ماہ سے جیل میں ہے ، نو ماہ بعد تھانہ شادمان جلانے کے کیس میں ملوث کر دیا، دیگر مقدمات میں ضمانت کے بعد اس نئے مقدمہ میں ڈال دیا ہے۔