34

سابق ایس ایس پی راؤ انوارکیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

سابق آئی جی سندھ اے ٖڈی خواجہ نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔‌رپورٹ کے مطابق سابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نجی ٹی وی پر دیے گئے انٹرویو میں الزامات لگانے پر راؤ انوار کو 5 کروڑ ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔
اے ڈی خواجہ کی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق ایس ایس پی نے انٹرویو میں مجھ سے متعلق ہتک آمیز الفاظ ادا کیے گئے، راؤانوار ہتک آمیز بیان پر غیر مشروط معافی مانگیں۔ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ سابق ایس ایس پی ملیر نے ان پر جھوٹے الزامات لگائے، راؤ انور کی جانب سے لگائے گئے الزامات نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور ان کے خاندان کو بھی خطرے میں ڈالا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں