سابق امریکی صدر نےپاک بھارت میچ کے حوالے سےتوجہ حاصل کرلی

ہاٹ لائن نیوز : نیو یارک میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران آج پاکستان اور بھارت کا میچ ہونے جا رہا ہے تاہم اس میچ کے دوران سابق امریکی صدر کی آمد بھی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی میچ دیکھنے آ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منتظمین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کی دعوت دی تھی۔جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھنے کی دعوت قبول کر لی ہے۔