سائفر کیس میں اہم پیشرفت

0
72

ہاٹ لائن نیوز : چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 28 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل کی بجائے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں سائفر کیس کی سماعت کی، شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری، خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔

جج ابوالحسنات نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی کہاں ہے؟ جس پر عدالتی عملے نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی عدالت کو فراہم کی۔

جج ابوالحسنات نے کہا کہ سائفر کیس کا ٹرائل اب 29 اگست سے پہلے پوزیشن سے آگے بڑھے گا۔بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبرکو عدالت میں پیش ہونیکا حکم دیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں کیس کی یہ پہلی سماعت تھی۔

Leave a reply