ہاٹ لائن نیوز: علیمہ خان نے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ۔
علیمہ خان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے الیکشن میں حصہ نہیں لینا نا الیکشن لڑنا ہے ، پارٹی کے سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کروں گی ، کوئی امید نہیں ہے چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس سے باہر آئیں گے، ہائیکورٹ کا جیل ٹرائل کے حوالے سے بڑا زبردست فیصلہ دیا ہے، چئیرمین پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، انکو جیل تک تو لیکر نہیں جاتے ، ہمیں کوئی امید نہیں ہے انکو جیل سے رہا کرینگے یا انکی ضمانت ہوگی ، قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں ، چیرمین پی ٹی آئی ہی لیڈر ہے وہ پی ٹی آئی کے چیرمین ہیں۔