ہاٹ لائن نیوز : اداکارہ وماڈل زینب رضا نے کہا کہ میرے بارے میں بہت سی افواہیں ہیں جو سراسر جھوٹ ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔ میں امریکہ سے واپس نہیں آئی اورمشرف میرے دادا نہیں ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ مجھے میرے بہترین دوست احمد سے بھی جوڑتے ہیں۔ مداحوں نے انہیں میرا بوائے فرینڈ بنایا ہے لیکن وہ دراصل میرے بھائی جیسا ہے۔
زینب نے اپنی عمر کے بارے میں کہا کہ میری عمر 23 سال نہیں، میری عمر 26 سال ہے۔