زیر آب نماز ادا کرنے کی تیاری

0
119

دبئی: (ہاٹ لائن نیوز) دبئی میں اپنی طرز کی دنیا کی پہلی زیر آب مسجد کی تعمیرکا آغاز کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا میں اپنی طرز کی یہ پہلی زیر آب مسجد ہے ، جو 3 منزلوں پر مشتمل ہوگی ، اسکی پہلی منزل زیرآب ہوگی جس میں نماز کیلیے جگہ مخصوص ہوگی۔

مسجد کی دوسری منزل پر کانفرنس ہال جب کہ مسجد کی تیسری منزل پر اسلامی فنون کی نمائش کی جائے گی اور قرآن سینٹرکا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق اس زیر آب مسجد میں 50 سے لے کر 75 افراد نماز ادا کرسکیں گے ، مسجد کی تعمیر پر 55 ملین درہم سے زائد لاگت آئے گی ، آئندہ برس تک مسجد کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔

Leave a reply