12

زیارت آپریشن کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے زیارت آپریشن کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ کی جانب سے رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے مراسلہ بھیج دیا گیاہے۔ زیارت آپریشن کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بلوچستان ہائی کورٹ کے جج پر مشتمل ہوگا، جس کی نامزدگی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کریں گے۔ جوڈیشل کمیشن بلوچستان ٹریبونل آف انکوائری آرڈننس 1969 کے تحت قائم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں