زویا ناصر کی والدہ نے ڈاکو کو کیسے پکڑا؟

0
50

ہاٹ لائن نیوز : زویا ناصر پاکستان شوبز کی ایک اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ وہ لیجنڈ مصنف ناصر ادیب کی بیٹی ہیں۔ اور وہ خود بھی ایک دلچسپ شخصیت کی حامل ہیں اور ہمیشہ اپنی زندگی کی مہم جوئی اور تجربات اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کرتی ہیں۔

حال ہی میں وہ ایک شو میں مہمان تھیں جہاں انہوں نے ایک خطرناک لیکن دلچسپ کہانی شیئر کی۔

زویا ناصر نے ایک بہت ہی دلچسپ واقعہ شیئر کیا جب انکی والدہ کا ایک ڈاکو سے سامنا ہوا۔ یہ 15 سال پہلے کی بات ہے جب وہ رات کو گھر واپس آرہی تھی کہ اچانک انکی کار کو ہائی جیک کر لیا گیا۔ انکی ماں نے اپنے بھائی کو فون کیا اور اپنا فون سیٹ کے نیچے چھپا دیا۔

انہوں نے ڈاکوؤں سے کہا کہ وہ انہیں ان کے گھر کے قریب چھوڑ دیں کیونکہ وہ اکیلی تھی۔ ڈاکوؤں نے انکی بات مان لی اور وہ ہدایات دیتی رہی۔ اس طرح پولیس ان تک پہنچ گئی اور انکی والدہ بچ گئیں۔

زویا نے بتایا کہ بعد میں پتہ چلا کہ تمام ڈاکو ضرورت مند لوگ تھے جنہیں اپنی بہن کی شادی کے لیے پیسوں کی ضرورت تھی۔ زویا ناصر کی والدہ کو جب اس حقیقت کا علم ہوا تو انہوں نے ان سب کی مدد کی اور ڈاکو کی بہن کی شادی کے لیے تحائف بھی بھیجے۔ وہ بعد میں ڈاکو کے گھر سے اچار منگواتے تھے جس سے زویا ہنس پڑتی تھی۔

Leave a reply