bilawal bhoto zardari 72

زندہ قومیں سانحات سے سبق سیکھتی ہیں، بلاول

پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ زندہ قومیں سانحات سے سبق سیکھتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ 12 مئی کراچی پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ زندہ قومیں سانحات سے سبق سیکھتی ہیں، اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم اب کسی کو نسلی، لسانی یا مذہبی تفریق بازی کے بیج بونے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ تین کروڑ سے زائد آبادی کا شہر اب ترقی اور سیاسی طور سب کے لیے کُھلا ہے، کراچی کا سب کے لیے کھلنا سانحہ 12 مئی کے شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ باعثِ اطمینان ہے کہ ایک بار پھر کراچی عروس البلاد بننے کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے۔
پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جمہوری تحریک ہے، اپنے نظریئے، فلسفے اور رہنما اصولوں پر کسی قیمت پر بھی سمجھوتہ نہ کرنا پیپلز پارٹی کی تاریخ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے شہیدوں کی قربانیاں رائیگان جانے نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں