زمین جیسا ایک اور سیارہ دریافت
ٹوکیو: ( ہاٹ لائن نیوز) سائنس دان ایسے سیاروں کی تلاش کی جدوجہد میں ہیں جہاں زندگی کیلے سازگار حالات موجود ہوں تاہم اب یہ جدوجہد رنگ لاتی نظر آ رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ماہرین فلکیات نے نظام شمسی کے اندر زمین جیسے ایک سیارے کے امید افزا شواہد دریافت کیے ہیں ، یہ سیارہ نیپچون سیارے سے آگے کے مدار میں ہے۔
یہ سیارہ کنڈائی یونیورسٹی جاپان کے محقق پیٹرک صوفیا لکاوکا اور ماہر فلکیات تاکاشی ایتو کی تحقیق کا نتیجہ ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ ہم زمین سے ملتے جلتے ایک سیارے کے وجود کی پیش گوئی کررہے ہیں ،یہ سیارہ نیپچون سے آگے کوئپر بیلٹ کی مداری ساخت میں موجود ہے ، نیپچون سے آگے کوئپر بیلٹ کی مداری ساخت کے بارے میں تفصیلی علم نظام شمسی میں کسی فرضی سیارے کے وجود کو ثابت کرے گا یا پھر مسترد کر دے گا ۔