زلزلےکی پیشگوئی ، انتظامیہ کابڑافیصلہ

5
244

کوئٹہ : (ہاٹ لائن نیوز) ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے زلزلے کے خدشے کے پیش نظر بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ نے ضلع میں 2 دن کیلئے کان کنی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 2 دن تک کان کنوں کو کانوں میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، 2 دنوں کے دوران کسی بھی نقصان کی ذمہ داری ٹھیکیدار یا کان کے مالک پر ہوگی۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ زلزلہ کب اور کہاں آئے گا اس کی پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔

جیومیٹری سروے کی پیش گوئی پر اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ زمین کے اندر 2 بڑی پلیٹوں کی سرحدیں پاکستان کے درمیان سے گزرتی ہیں۔

یہ سرحدیں سونمیانی سے لے کر پاکستان کے شمالی علاقوں تک پھیلی ہوئی ہیں، ان باؤنڈری لائنوں کے اندر کسی بھی مقام پر زلزلہ آ سکتا ہے۔

5 comments

  1. sklep internetowy 14 March, 2024 at 18:04 Reply

    Unquestionably imagine that that you stated. Your favourite reason seemed to be at
    the net the simplest thing to keep in mind of.
    I say to you, I certainly get annoyed whilst folks think about concerns that they plainly don’t recognise about.
    You controlled to hit the nail upon the top and defined out the whole thing with no need side-effects , other folks
    could take a signal. Will likely be back to get more. Thank you
    I saw similar here: Sklep internetowy

Leave a reply