زخمی فلسطینی بچے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

0
66

ہاٹ لائن نیوز : پہلا طیارہ 15 بچوں اور ان کے اہل خانہ کو لے کر غزہ سے متحدہ عرب امارات پہنچا۔

یہ طیارہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے اقدام کے تحت آیا ہے جس کے مطابق امارات کے اسپتالوں میں 1000 فلسطینی بچوں اور ان کے اہل خانہ کا علاج کیا جائے گا۔

کینسر میں مبتلا نوجوانوں کے علاوہ زخمی اور شدید جھلسنے والے بچوں کو غزہ سے رفح راہداری تک پہنچایا گیا جہاں سے انہیں مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے سے متحدہ عرب امارات پہنچایا گیا۔

ابوظہبی پہنچنے کے بعد امارات کے اسپتالوں کی میڈیکل ٹیموں نے بچوں کا استقبال کیا۔ آنے والے ہفتوں میں مزید زخمی فلسطینیوں کی آمد بھی متوقع ہے۔

Leave a reply