زبیر خان نیازی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر

0
142

ایلیٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنماء محمد زبیر خان نیازی کی اپیل پر دفتری اعتراض کے معاملہ پر ٹربیونل نے دفتری اعتراض ختم کر کے سماعت کیلیے مقرر کرنیکی ہدایت کر دی ۔

جسٹس رسال حسن سید نے بطور ایپلٹ ٹربیونل سماعت کی ، ایڈووکیٹ یوسف وائیں پیش ہوئے ۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد زبیر خان نیازی پی پی 173 سے امیدوار ہیں، امیدوار کا تعلق تحریک انصاف سے ہے،دفتر نے آر او کے فیصلے کی تصدیق شدہ نقل نہ لگانے کا الزام عائد کیا،آر او نے فیصلے کی کاپی کی تصدیق کی مگر آر او کے پاس مہر موجود نہیں تھی ۔

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹربیونل دفتری اعتراض ختم کر کے اپیل کو سماعت کے لیے منظور کرے ۔

Leave a reply