
زارا ترین نے 2 مرتبہ یک طرفہ محبت کا اعتراف کیا
اداکارہ زارا ترین کا کہنا ہے کہ ان کو اپنی زندگی میں 2 بار یکطرفہ محبت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ دونوں تجربات ان کے لیے نہایت تکلیف دہ ثابت ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ انسان زندگی میں 1 یا 2 مرتبہ ہی پوری شدت سے محبت کرتا ہے، اور محبت اکثر یک طرفہ ہی ہوتی ہے کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے ساتھی سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ دل ٹوٹنے پر مایوسی ہوئی اور پھر محبت سے یقین اٹھ گیا، جبکہ دوسری مرتبہ خود پر غصہ بھی آیا کہ دوبارہ کسی کو موقع ہی کیوں دیا ؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دوسروں کو اپنی زندگی میں شامل کرنا آسان سمجھتی ہیں لیکن نکالنے سے پہلے دوسرے کو کئی مواقع دیتی ہیں۔