ہاٹ لائن نیوز : گزشتہ روز پشاور کے ریڈ زون میں داخل ہونے والےناظمین اور کونسلرز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔
ناظمین اور کونسلرز نے ریڈ زون میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ کیا جب کہ دھرنے کے باعث خیبر روڈ 5 گھنٹے تک بند رہی۔
ایف آئی آر کیمطابق پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کر لیاجائےگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات اور فنڈز نہ ملنے کیخلاف احتجاج کیا تھا۔