ہاٹ لائن نیوز : ریڈ بک کے انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے گرفتار کر لیا۔
ریڈ بک کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم مظہر اقبال اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو 5 مقدمات میں مطلوب تھا۔
ملزم بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے بھتہ لے چکے تھا۔ ملزم کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے حراست میں لیا گیا۔
ملزم گزشتہ آٹھ سال سے مطلوب تھا۔ ملزم کیخلاف سال 2016 اور 2017 میں مقدمات درج ہوئے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔