
ہاٹ لائن نیوز : این اے 131قصور سے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیاگیا ۔
بیرسٹر شاہد مسعود نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کےخلاف اپیل دائر کی ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق کی بنیاد پر ریٹرننگ افسر نے بلاجواز کاغذات نامزدگی مستردکئےگئے ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹربیونل ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل منظور کرے ۔