ریلوے ٹریک پر سلنڈر رکھنےوالا یوٹیوبرگرفتار

0
56

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں یوٹیوبر کو ریلوے ٹریک پر گیس سلنڈر رکھنا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے یوٹیوبر کو حراست میں لےلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے پریاگ راج میں ریلوے ٹریک میں خلل ڈالنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد 24 سالہ نوجوان کیخلاف کارروائی کی گئی ہے، جس میں نوجوان کو ریلوے ٹریک پر سکے، پتھر اور سلنڈر رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم ویڈیو پر شور مچانے کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ویڈیو میں ترمیم کی گئی تھی، ٹرین کسی ایسی چیز کے اوپر سے نہیں گزری تھی جس سے گڑبڑ ہوئی۔

Leave a reply