ریلوے زیادتی کیس؛ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا 66

ریلوے زیادتی کیس؛ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملتان سے کراچی آنے والی بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو ملتان سے کراچی آنے والی بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان اور متاثرہ خاتون کی ویڈیو برآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد زاہد، عاقب منیر، ذوہیب، عامر رضا اور عبد الحفیظ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 28 مئی کو ملتان سے کراچی واپس خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔ ملزمان کیخلاف سٹی ریلوے تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ متاثرہ خاتون عدالت میں 2 ملزمان کو شناخت بھی کرچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں