ریسٹورینٹ مالکان کو گرفتار کرنےکا عدالتی حکم

0
143

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ دفاتر میں ہفتے کے دو روز ورک فرام ہوم کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ، دوران سماعت مختلف محکموں نے عملدرآمد رپورٹس پیش کیں ۔

عدالت میں ڈپٹی کمشنر کے وکیل نے بتایا کہ دس بجے کاروبار بند نہ کرنے والے 36 کیفے اور ریسٹورنٹس کو سیل اور جرمانہ کیا گیا ، کیفے اور ریسٹورنٹس کے مالکان نے ڈی سیل کر دیے ہیں ۔ عدالت نے بیان حلفی جمع نہ کرانے والے کیفے اور ریسٹورنٹس ڈی سیل کرنے والے مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں ۔

عدالت نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو باور کرایا کہ عدالتی حکم تھا کہ ہفتے کے روز سکول بند رکھے جائیں اور عدالت نے کہا تھا کہ ہفتے میں دو روز ورک فرام ہوم کریں۔حکومت نے میرے احکامات کو نظر انداز کیا ۔

عدالت میں سرکاری وکیل نے کینال روڑ پر پرانے خشک ہونے والے درختوں کو کاٹ کر نئے سرسبز درخت لگانے کی اجازت مانگی ۔

Leave a reply