’’ریاض فیشن ویک‘‘ کا آغاز
ریاض : (ہاٹ لائن نیوز ) سعودی فیشن ویک کی افتتاحی تقریب میں عالمی فیشن برادری کی اہم شخصیات، خریدار ،اہم اسٹیک ہولڈرز شریک ہوں گے۔ مشہور شخصیات 20 سے 23 اکتوبر تک ریاض فیشن ویک شریک ہوں گی۔
ریاض فیشن ویک میں مقامی برانڈز کے ڈیزائنوں کی نمائش ہوگی۔ اس سے مقامی اور بین الاقوامی خریداروں کو سعودی ڈیزائنرز اور برانڈز میں سمجھ حاصل ہوگی۔
سعودی فیشن کمیشن کے سی ای او برک چک ماک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب فیشن کی اگلی عالمی منزل بننے کے راستے پر گامزن ہے۔ پہلی بار، ہم اس تاریخی تقریب کے دوران فیشن کمیونٹی کو مملکت میں دعوت دے رہے ہیں۔