ریاض الجنہ کیلیے پرمٹ حاصل کرنے کانیا آسان طریقہ

0
111

ریاض: (ہاٹ لائن نیوز) سعودی وزارت حج و عمرہ نے ریاض الجنہ میں نماز کیلیے اجازت نامہ حاصل کرنے سے متعلق رہنمائی فراہم کی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کا اجازت نامہ حاصل کرنے کیلیے ‘نسک ” ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اس میں اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔

نسک ایپ میں اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونےکیبعد، آپ کو درج ذیل اقدامات کرنے ہونگے۔

سب سے پہلے ریاض الجنہ میں نماز خانہ منتخب کریں اس کے بعد تاریخ اور وقت کا تعین کریں پھر افراد کا تعین کریں اور ہدایات پڑھ کر منظور کرلیں ، اس کے بعد آپ سینڈ آئیکن پر کلک کردیں اور اس کے بعد آپ کو اجازت نامہ ایس ایم ایس کی صورت میں بھیجا جائے گا ۔

Leave a reply