ریاض الجنہ میں داخلہ سال میں صرف ایک بارہوگا
ہاٹ لائن نیوز : مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم جانے والے زائرین اب سال میں صرف ایک بار ریاض الجنہ میں داخل ہو سکیں گے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ ریاض الجنہ میں داخلے کا اجازت نامہ سال میں صرف ایک بار جاری کیا جائے گا اور اگر آپ دوسری بار ریاض الجنہ میں داخل ہوتے ہیں تو آپ کو ایک سال انتظار کرنا پڑے گا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ریاض الجنہ میں داخلے کی اجازت نسک یا توکلنا ایپ کے ذریعے ہی ممکن ہوگی۔
وزارت حج و عمرہ کے مطابق ریاض الجنہ میں داخلے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو کورونا وائرس سے متاثر نہ ہونے یا متاثرہ افراد سے رابطہ نہ ہونے کی شرط ہوگی۔