ریاست کو دھمکیاں دینے والوں نے آج سے اپنے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ہے، مریم نواز 62

ریاست کو دھمکیاں دینے والوں نے آج سے اپنے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ہے، مریم نواز

مریم نواز نے کہا ہے کہ ریاست کو دھمکیاں دینے والوں نے آج سے اپنے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج فتنے کی کُرسی کی لالچ کی وجہ سے ایک ماں کا لختِ جگر اس سے الگ ہوگیا اور پاکستان کا بیٹا بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کئی دنوں سے ریاست کو ‘خونی انقلاب’ کی دھمکیاں دینے والوں نے آج سے اپنے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ہے، قوم کے محافظوں پر گولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں