ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا، رانا ثناء اللہ 72

ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا، رانا ثناء اللہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حکومت مخالف بیانات کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔جبکہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیانات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔اور اجلاس کے دوران دونوں کے بیانات سے متعلق اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کی سربراہی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کرینگے۔
اس دوران اجلاس وزیر داخلہ نے بتایا کہ 25 مئی کو کسی پولیس اہل کار کے پاس اسلحہ نہیں تھا، پولیس کو پہلے ہی غیر مسلح ہونے کے احکامات جاری کردیئے گئے تھے۔ جس میں رانا ثناء اللہ نے کابینہ کو بتایا کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں تھی بلکہ ریاست مخالف سوچی سمجھی سازش تھی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں بلکہ واضح طور پر ریاست پر حملے کی کوشش تھی، خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پی ٹی آئی نے ایک دن پہلے کے پی ہائوس میں مسلح جتھوں کو جمع کیا، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے بھی پولیس پر حملہ کیا گیا ہے۔اور اس موقع پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لانگ مارچ کو مسترد کرنے پر عوام اور لانگ مارچ کے دوران خدمات انجام دینے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ جبکہ وزیر داخلہ نے اجلاس کو باور کرایا کہ ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں