رہائی پانے والے بھارتی بھارت روانہ 

0
58

 

ہاٹ لائن نیوز : جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستانی جیل سے رہا ہونے والے 80 بھارتی ماہی گیر بھارت روانہ ہوگئے۔

سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار 80 بھارتی ماہی گیروں کو ملیر جیل سے رہا کر دیا گیا اور علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور ریلوے سٹیشن پہنچایا گیا ۔

ساڑھے تین سال بعد رہا ہونے والے 80 بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن نے خصوصی ویگنوں میں واہگہ بارڈر بھیجا جہاں سے وہ بھارت روانہ ہوگئے۔ ایدھی فاؤنڈیشن نے بھارتی ماہی گیروں کو پانچ ہزار روپے نقد اور تحائف بھی دیئے ہیں۔

واپس آنے والے بھارتی ماہی گیروں نے نہ صرف پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کو سراہا بلکہ دونوں ممالک کی حکومتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت قیدیوں کو تین ماہ سے زیادہ جیلوں میں نہ رکھا جائے۔ تین سال جیل میں رہنے کی وجہ سے ان کے خاندان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Leave a reply