رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے15 افراد ہلاک

0
56

ہاٹ لائن نیوز : چین کے شہر نانجنگ میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جمعہ کو چین کے شہر نانجنگ میں ایک رہائشی عمارت میں خوفناک آگ لگ گئی جس میں اب تک 15 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔

واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق چینی حکام کا کہنا تھا کہ آگ نانجنگ شہر کے یوہواتائی ڈسٹرکٹ میں ایک رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر لگی، جہاں الیکٹرک بائیکس کو محفوظ کیا گیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ 25 فائر ٹینڈرز کی مدد سے صبح 6 بجے کے قریب آگ پر قابو پالیا گیا اور تمام ریسکیو آپریشن دوپہر 2 بجے تک مکمل کر لیے گئے۔

حکام کے مطابق 44 افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a reply