رہائشی عمارت میں آتشزدگی ، ہلاکتوں میں شدید اضافہ
ہنوئی: ( ہاٹ لائن نیوز) ویتنام میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 30 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ 20 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کی کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کی پارکنگ میں خوف ناک آگ بھڑک اُٹھی ، جس سے درجنوں موٹر سائیکلز جل کر خاکستر ہوگئیں ۔
بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی دوسری اور تیسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، امدادی کاموں کے ذریعے 70 افراد کو حفاظت سے نکال لیا گیا ، جبکہ 54 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جہاں 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے ۔
ہسپتال انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہلاکتیں بری طرح جھلس جانے کی وجہ سے اور دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ 20 زخمیوں میں سے 9 افراد کی حالت نازک ہے ، جسکی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا شدید خدشہ ہے۔