روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی مہم جاری

0
70

ہاٹ لائن نیوز : بینک آف پنجاب کی جانب سے روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی بڑھانے کیلئے مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کی مہم جاری ہے ۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سول سیکرٹریٹ میں ہیلمٹ تقسیم کر کے مہم کا آغاز کیا۔

چیف سیکرٹری نے کہا ہے کہ مہلک حادثات کی روک تھام کیلئے روڈ سیفٹی بارے آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے ، بینک آف پنجاب کی جانب سے مہم کا آغاز قابل ستائش ہے ، اپنے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں ، ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے مہلک حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔

 صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے بھی ہیلمٹ تقسیم کئے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری، محکمہ داخلہ، خزانہ کے سیکرٹریز اور بینک آف پنجاب کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a reply