ہاٹ لائن نیوز : ملک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک ایکسچینج میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے کی کمی سے 279 روپے 4 پیسے ہوگئی ، انٹربینک کاروباری ہفتے میں ڈالر 15 پیسے سستا ہوگیا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کیمطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر4پیسے کم ہوکر 281 روپے70پیسےہوگیا۔