روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پر نان بائیوں کی خیبر پختونخوا میں ہڑتال 110

روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پر نان بائیوں کی خیبر پختونخوا میں ہڑتال

پشاور( ہاٹ لائن): خیبر پختون خوا میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پر آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

نیوز کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رحمان اللہ صافی کا کہنا ہے کہ 120 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کی جائے تا پھر آتے کی قیمت کم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ 80 کلو آٹے کا تھیلہ 7 ہزار روپے سے بھی بڑھ گیا ہے جس کے باعث انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے، مزید نقصان برداشت نہیں کر سکتے، مطالبات پورے ہونے تک روٹی نہیں ملے گی اور تمام تندور بھی بند رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں