ہاٹ لائن نیوز : کوئٹہ میں تندور ایسوسی ایشن کی ہڑتال 12ویں روز میں داخل ہوگئی۔
تندور ایسوسی ایشن نے کہا کہ انتظامیہ مذاکرات نہیں کرنا چاہتی، ایسوسی ایشن کے مطابق 200 گرام روٹی 25 روپے میں فروخت نہیں کر سکتے۔
تندور ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ 160 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے اور 200 گرام کی قیمت 35 روپے کی جائے۔