ہاٹ لائن نیوز : پشاور میں ایک بار پھر روٹی کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کیجانب سے جاری اعلامیے کیمطابق قیمت کے ساتھ روٹی کے وزن میں بھی پانچ گرام کا اضافہ کیا گیا ہے۔
جس کے بعد 125 گرام کی روٹی کی قیمت 20 روپے اور 240 گرام کی روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔ پہلے 120 گرام کی روٹی 15 روپے میں ملتی تھی۔
بیان کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین پرائس ریویو کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق ضلع پشاور میں فوری طور پر کیا گیا ہے۔
نانبائیوں کا کہنا ہے کہ 80 کلو آٹے کا تھیلا 7 ہزار سے بڑھ کر 8 ہزار 900 روپے ہو گیا ہے۔ روٹی کی نئی قیمتوں سے بھی ہم نقصان میں جائیں گے۔