رونالڈو نے 2023 میں ایک اور بڑا اعزازحاصل کرلیا

0
96

ہاٹ لائن نیوز : پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2023 میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والا ربن جیت لیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے 2023 میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا اور اس سال سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے 53 گول کر کے ہیری کین اور کائلان ایمباپے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سعودی پرو لیگ میں، کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کی جانب سے پینلٹی اسپاٹ سے 2 گول کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، کیونکہ النصر نے التحاد کو 5 کے مقابلے 2 گول سے شکست دے کر مسلسل تیسری جیت حاصل کی۔

Leave a reply