رونالڈو نے کس کا استقبال کرکے سب کے دل جیت لیے ؟
ریاض: ( ہاٹ لائن نیوز) سعودی عرب کے النصر کلب کے آفیشل اکاؤنٹ نے کرسٹیانو رونالڈو کا ایک شان دار ویڈیو کلپ شائع کیا گیا ہے ، جس میں رونالڈو کو ایران کی نامور معذور آرٹسٹ فاطمہ کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، فاطمہ نے رونالڈو کو پینٹنگز تحفے میں دیں جب کہ فٹبال کے مایہ ناز کھلاڑی نے فاطمہ کو شرٹ تحفے میں دی ۔
کرسٹیانو رونالڈو کا ایرانی عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا تھا جو ہمیشہ سے رونالڈو کو دیکھنے کے منتظر تھے۔ دوسری طرف کرسٹیانو رونالڈو نے بھی اپنی رہائش گاہ پر کئی اہم شخصیات کا استقبال کیا۔
منگل کو النصر کے کھلاڑی اے ایف سی چیمپئنز لیگ کے پہلے راؤنڈ میں ایرانی ٹیم کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں ۔
https://x.com/AlNassrFC/status/1704151924344549827?s=20