رونالڈو نے تاریخ رقم کر دی
ریاض : ( ہاٹ لائن نیوز ) فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں تاریخ رقم کر ڈالی ۔
الحزم کے خلاف اسٹار فٹ بالر رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کے میچ میں کیریئر کا 850 واں گول کر دیا۔
850 واں گول اسکور کرنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو دنیا بھر میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹ بالر بن چکے ہیں۔
مذکورہ فٹ بال مقابلے میں النصر کلب نے الحزم کلب کو 1 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی تھی۔
کرسٹیانو رونالڈو سعودی پرو لیگ میں اب تک 6 گول کرکے ٹاپ اسکورر بن گئے ہیں۔