رونالڈو نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے
ریاض: ( ہاٹ لائن نیوز) سعودی عرب میں ایک فٹ بال میچ کے دوران معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے روایتی سعودی انداز میں جھوم کر اپنے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا ہے ۔
کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پروفیشنل لیگ کے مقابلے میں الشباب کلب کے خلاف گول کرنے پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین کی جانب رُخ کر لیا اور اپنے ہاتھوں کو اونچا کرکے خوشی و مسرت کا اظہار کیا ۔
رونالڈو کے مداحوں کا خیال ہے کہ رونالڈو نے ’العرضہ‘ رقص کیا ہے ، جو سعودی عرب کا سب سے مشہور روایتی رقص ہے۔
العرضہ رقص کو 2015ء میں یونیسکو کے ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا اور یہ رقص صرف خاص خاص مواقع پر پیش کیا جاتا ہے ، جیسا کہ عالمی راہنماؤں کے سرکاری دورے، ثقافتی تہوار اور سرکاری تعطیلات وغیرہ ۔