روس یوکرین تنازع: انگین آلتان کا پیغامِ امن

5
180

عالمی شہرت یافتہ تاریخی تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انگین آلتان دوزیتان نے امن کا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

انگین آلتان دوزیتان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں پر امن رہنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ؛

جنگ نہیں امن
تباہی نہیں تخلیقی صلاحیت
نفرت نہیں ہمدردی
لالچ نہیں سخاوت
صرف ہمارے لیے نہیں بلکہ اس دنیا میں سب کے لیے

ترک ادا کار انگین آلتان کی جانب سے امن کا یہ پیغام اس وقت شیئر کیا گیا جب روس اور یوکرین کے درمیان تنازع شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف کے بہت قریب پہنچ گئی ہے، امریکی نیوز چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ بیلاروس کے راستے یوکرین میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف سے 20 میل کے فاصلے پر ہے۔

روس کے حملے کے دوسرے روز یوکرین کے دارالحکومت کیف میں صبح 2 زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

5 comments

  1. ecommerce 4 March, 2024 at 02:00 Reply

    Its such as you read my thoughts! You seem to grasp so much approximately this, such
    as you wrote the book in it or something. I feel that you simply could do with
    a few percent to pressure the message home a bit,
    however other than that, that is fantastic blog. An excellent read.
    I’ll definitely be back. I saw similar here: sklep online
    and also here: ecommerce

  2. dobry sklep 14 March, 2024 at 14:01 Reply

    I do trust all the ideas you have presented in your post. They are very
    convincing and can definitely work. Still, the posts are very brief for starters.
    May you please prolong them a bit from next time? Thank you for the post.
    I saw similar here: Sklep online

Leave a reply