روس نےامریکہ کوخبردارکردیا

0
120

ہاٹ لائن نیوز : روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ روس کے 2024 کے انتخابات میں مداخلت نہ کرے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کیا کہ وہ مارچ میں ہونے والے انتخابات میں مداخلت نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب روس فوبیا کا شکار ہے اور امریکہ روسی وسائل کو لوٹنا چاہتا ہے۔

ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ اگر کسی نے روسی انتخابات میں مداخلت کی تو اسے روس پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ روس اور امریکا کے تعلقات گزشتہ کئی دہائیوں سے کشیدہ ہیں اور روس کو اہم مواقع پر یہ خدشہ لاحق رہتا ہے کہ امریکا روس کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

روس یوکرین جنگ میں بھی امریکہ یوکرین کو مختلف طریقوں سے امداد فراہم کر رہا ہے۔

Leave a reply