روس اور یوکرین کےدرمیان جنگی قیدیوں کاتبادلہ
ہاٹ لائن نیوز : متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں روس اور یوکرین نے ایک بار پھر جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان 206 جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ روس نے یوکرین کے 103 جنگی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے اور یوکرین نے بھی 103 روسی جنگی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رہا کیے گئے افراد کو یوکرین کے کرسک علاقے میں لڑائی کے دوران پکڑا گیا۔
ایمریٹس نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ثالثی کے ذریعے آٹھویں مرتبہ روسی یوکرائنی قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی ہے۔