روس اور شمالی کوریا کے درمیان کن خطرناک تحائف کا تبادلہ

0
139

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) شمالی کوریا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ روسی صدر نے شمالی کوریا کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کو یہ دعوت روس میں ہونیوالی اہم ملاقات میں دی تھی۔

دونوں ممالک کے راہنماؤں نے تحائف کا تبادلہ بھی کیا ، روسی صدر ولادیمیر پوتین اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ایک دوسرے کو رائفل تحفے میں دی ہے ۔

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کو ایک دستانہ بھی تحفے میں دیا ، جو اس خلائی سوٹ کا حصہ ہے جس کو کئی مرتبہ خلا میں استعمال کیا گیا تھا ، روس کے مشرق بعید میں ووسٹوچنی کاسموڈروم میں ملاقات کے بعد تحائف کا تبادلہ ہوا ۔

Leave a reply