30

روسی وزیر دفاع کا یوکرین کے لیسیچانسک شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان

روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگونے لوہانسک کے علاقے لیسیچانسک شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والی نیوز بریفنگ کے مطابق سرگئی شوئیگو نے کہا کہ لیسیچانسک شہر اور اس کے آس پاس کی بستیوں پر روسی فورسز کا مکمل کنٹرول ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی افواج لائسیچانسک سے پیچھے ہٹ گئی ہیں تاہم انہوں نے اعلان کیا کہ مغربی ہتھیاروں کی مدد سے کھوئے ہوئے علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں